آج امیر ترین کا جادو چل گیا :شہباز شریف

آج امیر ترین کا جادو چل گیا :شہباز شریف

SHARE

arab , arabnews, saudia, saudi, saudi arab

saudi , prince, dubai, uae, turkey

آج امیر ترین کا جادو چل گیا :شہباز شریف

اسلام آباد ( آن لائن )چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے ،تاریخ میں پہلی بار کسی چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کی اکثریت کے باوجود ناکام ہو گئی ۔اس حوالے سے قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف شہباز شریف کا موقف بھی سامنے آگیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ آج امیر ترین کا جادو چل گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج جمہوریت کو نقصان ہوا اور ضمیر فروشی ہوئی ۔واضح رہے چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 50ووٹ پڑے جبکہ تحریک کی کامیابی کے لیے 53ووٹ درکار تھے اور اپوزیشن کے توقعات کے بر عکس اپوزیشن کے 14سینیٹر ز کے ووٹ تحریک عدم اعتماد کے حق میں نہ پڑ سکے ۔

arab , arabnews, saudia, saudi, saudi arab, saudi , prince, dubai, uae, turkey