42

تحریک عدم اعتماد کی خفیہ رائے شماری میں بازی کیسے پلٹی؟ بڑے نام سامنے آگئے

news, pakistan, imran khan,

khan, pm pakistan

ن لیگی کو سینیٹرز کلثوم پروین اور دلاور خان پر پہلے ہی شک تھا، پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک خاتون رکن سمیت مسلم لیگ ن کے کچھ دیگر ارکان بھی شک کے دائرے میں ہیں: ذرائع

اسلام آباد(۔یکم اگست 2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے سینیٹ الیکشن میں غداری کرنے والوں کے نام سامنے لانے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمینبلاول بھٹو زرداری نے بھی سینیٹ الیکشن میں دھوکہ دینے والوں کا نام سامنے لانے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم سے پوچھیں تو وہ 14 نہیں 17 لوگ تھے۔
انہوں نے کہا کہ 17کے قریب نام بھی بتانے کو تیار ہوں، پیپلز پارٹی کا ایک جادوگر تو اکثر ٹی وی پہ نظر بھی آتا رہتا ہے۔اس کے ساتھ ہی کچھ اہم سینیٹرز کے نام سامنے آئے ہیں جن پہ شک کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے صادق سنجرانی کے حق میں ووٹ دیا۔ خیال رہے کہ خفیہ رائے شماری میں اپوزیشن کے14 ووٹ کم ہوگئے،9 مخالفت میں ڈلے اور 5 مسترد ہوئے۔
اب ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن قیادت کو حکومتی اتحاد کے اپوزیشن سے رابطوں کی اطلاعات پہلے سے ہی تھیں۔
ن لیگی سینیٹرز کلثوم پروین اور دلاور خان پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے عشائیے میں شرکت کے بعد ہی شک کیا جا رہا تھا۔ کچھ بلوچ اراکین کے بھی حکومت سے رابطے سامنے آ ئے تھے۔ حکومتی وزیر فیصل واوڈا نے 17 اپوزیشن اراکین کی حمایت کا دعوی بھی کیا ہے۔ اب اس حوالے سے اپوزیشن تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ کون لوگ تھے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک خاتون سینیٹر سمیت مسلم لیگ ن کے کچھ دیگر اراکین، بلوچستان اور سندھ سے بھی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کچھ ارکان بھی شک کے دائرے میں ہیں۔
دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ اے پی سی بلا رہے ہیں اور وہ یہ لڑائی سینیٹ میں لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چئیرمین سینیٹ کا مقابلہ کریں گے جبکہ پارٹی اور جمہویت کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کی نشاندہی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پارلیمان اور سڑکوں پر مل کر لڑیں گے اور جس جس نے ضمیر بیچا اس سے حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صادق سنجرانی کو اخلاقی طور پہ مستعفیٰ ہو جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی سینیٹ الیکشن میںغداری کرنے والوں کے نام سامنے لانے کا اعلان کیا۔

sports, cricket, team, worldcup, team,

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں