34

میرپور،ایس ایچ او راشد حبیب کی کامیاب حکمت عملی ،گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اسلحہ برآمد

kashmir, ajk, azad kashmir, news, pmajk, azad, mirpur, kotli

میرپور،ایس ایچ او راشد حبیب کی کامیاب حکمت عملی ،گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اسلحہ برآمد

میرپور (خبرنگار)ایس ایس پی میرپور عرفان سلیم کی ہدایت پر افضل پور پولیس نے گرفتار ڈرگ ڈیلر تبسم حسین کی نشاندہی پر مزید خطرناک اسلحہ برآمد کر لیا۔ کلاشنکوف برآمد ہونے پرمقدمہ درج۔ ایس ایچ او افضل پور راشد حبیب نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ مشہور ڈرگ ڈیلر تبسم حسین سے دوران تفتیش ایک کلاشنکوف برآمد کر کے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ افضل پور پولیس نے SHO کی سربراہی میں فاروق حیسںن ایڈیشنل SHO، خادم حسین سب انسپکٹر ، خرم مشتاق DFC، نزاکت جٹ DFC اور دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم نے چند روز قبل مشہور ڈرگ ڈیلر تبسم حسین ساکنہ بڑیال کو گرفتار کر کے 136 بوتل شراب اور خطرناک اسلحہ 2 پستول، 8 میگزین، 8 راونڈ، ایک بیرل بارہ بور برآمد کرکے مقدمات درج کئے تھے۔ ملزم منشیات اور اسلحہ کی خرید وفروخت کا بڑا ڈیلر ہے ۔ اور اس سے قبل قتل، ڈکیتی ، منشیات اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں متعدد مرتبہ گرفتار ہو چکا ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ اور ملزم کے گروہ کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی نے عرفان سلیم SSP میرپور ، راشد حبیب ایس ایچ او اور انکی ٹیم کو ڈرگ اور اسلحہ مافیا کے خلاف بھرپور آپریشن اور دلیرانہ کاروائیوں پر سراہتے ہوئے آپریشن جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

kashmir, ajk, azad kashmir, news, pmajk, azad, mirpur, kotli,

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں